○إنا لله وإنا إليه راجعون○ انتہائی افسوسناک خبر ملی کہ مشعال یوسفزئی کی بہن اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔ یہ یقیناً ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اور ہم اس مشکل وقت میں مشعال اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کسی اپنے کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب وہ خاندان کا اتنا قریب اور پیارا فرد ہو۔ اس صدمے کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و ہمت دے۔ مشعال اور ان کے گھر والوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ ان کے دلوں کو سکون اور حوصلہ دے اور انہیں اس کڑے وقت میں استقامت عطا فرمائے۔ اللّٰہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔۔!! آمین۔ منجانب : حناءرخمان